17

حکومت تبدیلی مذہب آرڈیننس پر از سر نو غور کرے:مایاوتی

لکھنؤ: )بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مبینہ لوجہاد کے ضمن میں لائے گئے تبدیلی مذہب آرڈیننس پر از سر نوغور کرے۔
پیر کو بی ایس پی سپریمو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا’لوجہا کے سلسلے میں یوپی حکومت کے ذریعہ جلد بازی میں لایا گیا تبدیلی مذہب قانون متعدد شبہات سے بھرا ہوا ہے۔جبکہ ملک میں کہیں بھی زبردستی و دھوکہ سے تبدیلی مذہب کو نہ تو کوئی خاص معنویت ہے اور نہ ہی قابل قبول۔اس ضمن میں کئی قانون پہلے سے ہی موجود ہیں۔ ایسے میں بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس پر از سر نو غور کرے’۔

کیٹاگری میں : States

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں