22

پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے 14.59 لاکھ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی ،عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے اموات کی تعداد 14.59 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اب تک 6.27 کروڑ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے پوری دنیا کے 191 ممالک میں 6،27،39،306 افراد کو متاثر کیا ہے اور 14،59،317 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں کورونا سے 1.34 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2،66،873 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38،772 نئے معاملے سامنے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 94.31 لاکھ ہوگئی ہے ۔ صحتیاب لوگوں کی تعداد 88.47 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 443 نئے مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 1،37،139 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 4.46 لاکھ فعال معاملے ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 63.15 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 1،72،833 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانس میں 22.70 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں اور 52،410 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 22.50 لاکھ ہوگئی ہے اور اب تک 39،127 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 16.28 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 44،668 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
برطانیہ میں اب تک 16.21 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 58،342 افراد ہلاک چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 15.85 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 54،904 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ارجنٹینا میں تقریبا 14.19 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 38،473 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 13.08 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 36،584 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میکسیکو میں اب تک 11.07 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1،05،655 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 10.55 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 16،306 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولینڈ میں انفیکشن کے 9.85 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آچکے ہیں اور 17،029 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پیرو میں اب تک 9.62 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 35،923 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں اب تک 9.48 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 47،874 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں 7.88 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 21،477 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 7.42
لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 12،613 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں اب تک 6.06 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 13،558 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بیلجیئم میں کورونا سے 5.76 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16،547 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.50 لاکھ سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12،224 ہوگئی ہے۔ چلی میں 5.50 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 15،356 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.34 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 16،815 ہوگئی ہے۔
نیدرلینڈ میں کورونا سے 5.27 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9،426 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چیک جمہوریہ میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5.20 لاکھ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 8،138 ہوگئی ہے۔ رومانیہ میں کورونا وائرس سے 4.71 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11،193 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 4.62 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6،609 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فلپائن میں اب تک تقریبا 4.30 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 8،373 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پاکستان میں اب تک 3.98 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 8،025 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا کے معاملے میں کینیڈا نے سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.73 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 12،046 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ابھی تک سعودی عرب میں کورونا کے 3.57 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 5،884 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
مراکش میں اب تک تقریبا 3.5 3.54 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 5،789 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسرائیل میں اس وبا سے 3.35 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2،864 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ابھی تک سوئٹزرلینڈ میں 3.18 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 4،650 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 13،423 ، بولویا میں 8،952 ، مصر میں 6،636 ، سویڈن میں 6،681 ، چین میں 4،743 ، گوئٹے مالا میں 4،166 ، پنامہ میں 3،060 اور ہونڈوراس میں 2،909 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں