28

سکھ مذہب کی ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں پر مبنی مصوری کی نمائش

نئی دہلی،گرونانک جی کے یوم پیدائش کے موقع پر سکھ مذہب کی ثقافتی اورسماجی سرگرمیوں کی جھلک پیش کرنے کے لئے دھومل گیلری کے زیراہتمام سیما باوا کی سرپرستی میں ہرش دیپ کور کے ذریعہ تیار کردہ ایک نایاب مصوری کا اہتمام کیا جارہا ہے یہ نمائش ارپنا آرٹ گیلری،، 4/6، اگست کرانتی مارگ، سری فورٹ انسٹی ٹیوشنل ایریا، نئی دہلی میں 30نومبر 2020سے 8دسمبر2020تک چلے گی۔ ‘Engaging with the Ultimate’کے عنوان سے پیش کردہ اس سولو نمائش میں سکھ مذہب سے وابستہ علامات اور ان کے کاموں نیز کینوس کا ایک متنوع مرکب دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
ہرش دیپ کورکی پینٹنگز اتنی قدرتی معلوم ہوتی ہیں کہ دیکھنے والوں مسحور کردیتی ہیں۔یہ مصوری سکھوں کی دریادلی، انسانیت، غریبوں کی اور بنی نوع آدم کی فلاح کی عکاسی کرتی ہے۔مختصراًاس نمائش میں سکھ مت کی مخصوص معاشرتی اور ثقافتی اور بصری شناخت کو شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں