26

بی جے پی کی سیاست نفرت پیدا کرنے اور سماج کو آپس میں لڑانے کی ہے:اکھلیش یادو

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ گروناننک دیو نے ذات۔پات اور نفرت کے خلاف آواز بلند کر کے نیا پیغام عام کیا تھا جبکہ بی جے پی کی سیاست نفرت پیدا کرنے اور سماج کو آپس میں لڑانے کی ہے۔
گروناننک دیو کے 551ویں جینتی پر انہوں نے کہا کہ سکھ سماج مہنتی ہے اور پوری دنیا میں انہوں نے ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہندوستان کی شبیہ خراب کی ہے وہ جھوٹ کا راستہ اپناتی ہے۔ گروناننک نے ذات پات اور آپس میں نفرت کے خلاف آواز بلند کر کے نیا پیغام دیا تھا۔ بی جے پی کی سیاست نفرت پیدا کرنے اور سماج کو آپس میں لڑانے کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گروناننک دیو پوری انسانیت کے لئے تھے۔ انہوں نے جو راستہ دکھایا اس پر چلنے کا عزم کرنا چاہئے۔ ان کی تعلیمات سے سماج میں نئی تبدیلیاں آئیں اور اس کو نئی طاقت اور احترام ملا۔انہوں نے مذہب کا صحیح تصور پیش کیا۔

کیٹاگری میں : States

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں