29

صالح سوچ ومثبت فکر وقت کی ضرورت:جماعت اسلامی

لکھنؤ:جماعت اسلامی یوپی مشرقی کے امیر حلقہ ڈاکٹر ملک فیصل فلاحی نے پیر تحریکی کارکنان سے خطاب کے دوران کہا کہ صالح سوچ،مثبت فکر،تمام مذاہب و ادیان اور مسالک کا احترام کر تے ہوئے حالات کے پیش نظر اپنی باتوں کو سماج کے ہر طبقے تک پہنچانے کی ہمہ جہت کوشش سماج پر اثر انداز ہونے کی وہ عملی شکلیں ہوسکتی ہیں جنہیں تحریک کا ایک کارکن صالح معاشرہ کی تشکیل میں کارگر نسخے کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔
ڈاکٹر فیصل جماعت اسلامی یوپی مشرق کی جانب سے دفتر حلقہ درالاسلام مولوی گنج لکھنو میں منعقد اراکین جماعت کے ایک تربیتی پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر فیصل نے تحریکی کارکنان سے سماج کو وابستہ توقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم سماجی،سیاسی،معاشی معاملامت میں اپنی دیانت دار کردار کی مثال پیش کر تے ہوئے خود غرضی سے اوپر اٹھ کر اسلامی اقدار کی بنیاد پر اپنے انفرادی اور اجتماعی رویوں کی تعمیر کرکے معاشرے کے لیے نمونہ بن سکتے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل نے تنظیم اوقات،حسن اخلاق،تحریک اسلامی کی توسیع و استحکام اور دعوت دین جیسے نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے جملہ شرکاء کو مختلف شعبہ ہائے حیات میں نمایاں مقام پیدا کر کے اقامت دین کے فریضہ اداکرنے کی تلقین کی۔
امیر جماعت اسلامی ہند ڈاکٹر سید سعات اللہ حسینی تربیتی اجتماع سے خطاب کے دوران ایمان کو سماجی قوت کا سر چشمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایمان اسلام کا وہ شہر آفاق نظریہ ہے کہ جس سے صدق دل سے زندگی کو عبار ت کر کے اقوام کے جملہ شعبہ ہائے حیات پر تفوق وبالاستی حاصل کی جاسکتی ہے۔ایمان جتنا مضبوط ہوگاویژن اتنا ہی وسیع او رواضح ہوگا۔
ڈاکٹر سعات نے کہا کہ سماجی وسیاسی سربلندی، مالی خوشحالی،دنیوی کامیابی کے لئے ایک مضبوط نظریہ کا حامل ہونا ناگزیر ہے اور تحریکی کارکن کے پاس ایمان کی شکل میں وہ اسٹرانگ آئیڈیالوجی ہے جس کی بنیاد پر ہم موثر انداز میں اس مضطرب دنیا کے پیچیدہ مسائل کا حل پوری پختگی کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں۔
صالح معاشرہ کی تشکیل میں ایمان و عمل صالح کو نسخہ کیمیا قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر سعادت اللہ نے کہا کہ امت مسلمہ کے لئے سب سے بڑا چیلنج امن کا حصول بھی ایمان کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔بین الاقوامی برادری کی دائمی عالمی امن کا خواب بھی ایک مضبوط نظریہ کے ذریعہ ہی شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے اور ایمان کی شکل میں یہ قوت تحریکی کارکنان کے پاس پہلے سے موجود ہے۔مضبوط نظریہ ہی اس خواب کی تعبیر پیش کرتا ہے۔

کیٹاگری میں : States

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں