26

آخری ٹی -20 مقابلہ بارش کی نذ ، نیوزی لینڈ نے سیریز جیتی

ماونٹ مونگانوئی، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین پیر اور تیسرا اور آخری ٹی -20 مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا اور نیوزی لینڈنے تین میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 22 اوورز میں ایک وکٹ پر 25 رنز بنائے تھے لیکن اس کے بعد بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہیں ہوسکا۔ نیوزی لینڈ نے پہلا میچ پانچ وکٹ سے اور دوسرا میچ 72 رنز سے جیتا۔ لوکی فرگیوسن کو سیریز میں چھ وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔ فرگیوسن نے پہلے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہیملٹن میں 3 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں