24

گہلوت نے جے پور میٹرو کے پہلے فیز-سی سمیت 1410 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

جے پور، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے جمعرات کو جے پور میں اہم میٹرو پروجیکٹ کے980 کروڑ روپئے کی لاگت کے پہلے فیز-سی کا سنگ بنیاد اور جے ڈی اے کے تقریباً 430 کروڑ روپے کی لاگت والے نو ترقیاتی کام کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرگہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت جے پور سمیت پوری ریاست کی ترقی کے لیے لگن سے کام کر رہی ہے۔ تعلیم، صحت، سڑک، بجلی، پانی سمیت تمام شعبوں میں راجستھان ایک ماڈل ریاست کے طور پر ابھرا ہے اور ملک بھر میں راجستھان کے ترقیاتی کام کاج کا ذکر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشن 2030 کے تحت راجستھان کو ملک کی سرکردہ ریاستوں میں شامل کرنے کے لیے ایک ویژن دستاویز تیار کیا جا رہا ہے۔ جس کے لیے اب تک دو کروڑ سے زائد لوگوں سے تجاویز لی گئی ہیں۔
انہوں نے ریاست کے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ویژن دستاویز کی تیاری میں حصہ لیں اور تجاویز دیں۔
مسٹر گہلوت نے رام نگر میٹرو اسٹیشن سے بڑی چوپڑ تک میٹرو کے ذریعے بھی سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو کے سفر کا اپنا ایک الگ لطف ہے۔ انہوں نے بڑی چوپڑ میٹرو اسٹیشن پر جے پور میٹرو کے ذریعہ اب تک کئے گئے کام کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے لکشمی مندر تیراہہ میں سات مجاہد آزادی کے مجسموں کی نقاب کشائی کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے موثر مالیاتی انتظام کی وجہ سے راجستھان اقتصادی ترقی کی شرح میں شمالی ہندوستان میں پہلے اور ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں