27

بھوجپوری سنیماپر بھول بھلیاکا ورلڈ ٹیلی ویثن پریمئر23ستمبرکو ہوگا

ممبئی، کاجل راکھوانی ،گورو جھااور رتوسنگھ کی فلم بھول بھلیاکا ورلڈ ٹیلی ویژن پریمئر23ستمبرکو بھوجپوری سنیماپر ہوگا۔
بھول بھلیاکا ورلڈ ٹیلی ویژن پریمئر23ستمبر کو شام 7بجے سے بھوجپوری سنیماپر کیا جائے گا ۔ اس کے بعد فلم کا پورانشر اگلے دن اتوار کو صبح10بجے سے کیا جائے گا۔ وہیں فلم کے سلسلے میں گورو جھانے بتایا کہ بھول بھلیابھوجپوری کی بہترین انٹرٹینمنٹ والی فلم ہے۔اسے لوگوں نے بہت پسند کیاہے اور اب آپ اسے اپنے گھروں میں ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں۔ ہم امید کریں گے کہ آپ ہماری فلم کوتمام گھر والوں کے ساتھ مل کر دیکھیں اور بہت آشیرواد اور پیار دیں۔فلم کے گانے، ڈائیلاگ وغیرہ سب کچھ بہترین ہیں۔ امید ہے آپ کو یہ فلم ضرور پسند آئے گی۔ اس لیے اس ہفتہ 23 ستمبر کو آپ سب اپنا وقت نکالیں تاکہ آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنی زبان میں ایک بہترین فلم دیکھ سکیں۔
اسی فلم کے بارے میں بھوجپوری سینما نے کہا ہے کہ یہ فلم بہت خاص ہے اور ہر بھوجپوری بولنے والے کو اسے دیکھنا چاہیے۔ یہ فلم شروع سے آخر تک شائقین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھے گی اور چینل آنے والے دنوں میں تہواروں کے موسم میں اپنے شائقین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے مزید ایسی فلمیں لانے والے ہیں۔ اس کی شروعات فلم بھول بھلیا سے ہو رہی ہے جو مسلسل جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں