اکرا، مغربی افریقی ملک گھانا کے بالائی مشرقی علاقے میں کاروباری قافلے کی بسوں پر نامعلوم بندوق برداروں کے ایک گروپ کی فائرنگ میں کم از کم نو افراد ہلاک اور کچھ دیگر زخمی ہو گئے۔
ضلع پوسیگا کے چیف ایگزیکٹو زبیرو عبدالحئ نے جمعرات کی دیر رات میڈیا کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر عبدالحئ نے کہا کہ متاثرین پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ بالائی مشرقی علاقے کی ایک پرامن شہری کمیونٹی باوکو سے ہمسایہ ملک برکینا فاسو کی ایک سنٹرل مارکیٹ کی طرف جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا ’’باؤکو اور اس کے آس پاس مسلح حملوں کی وجہ سے تاجر پولیس کی حفاظت کے ساتھ ایک قافلے میں تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے پوسیگا کے آس پاس بسوں پر اچانک فائرنگ کر دی، جس میں نو افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔‘‘
اہلکار نے بتایا کہ سیکیورٹی سروسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کردی اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔