24

ایشیائی کھیل: سری لنکا نے تھائی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے ہرا یا

ہانگژو، ایشیائی کھیل 2023 میں سری لنکا کی خاتون کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں تھائی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

آج صبح سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تھائی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے۔ تھائی لینڈ کی جانب سے چانیدا ستھیروانگ نے سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ 31 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ان کی ٹیم کے کسی کھلاڑی کا اسکور دوہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکا۔

سری لنکا کی جانب سے انوشکا سنجیوانی اور چماری اٹاپٹو (کپتان) نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں نے ثابت قدمی سے بیٹنگ کی اور پہلے وکٹ کے لیے 54 رنز جوڑے۔ سری لنکا کا پہلی وکٹ ساتویں اوور میں اوپنر چماری اٹاپٹو (کپتان) (27) کی صورت میں گرا۔ اٹا پٹو کو پوتھاونگ نے چائیوائی کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین کا راستہ دکھایا۔ سری لنکا کی جانب سے انوشکا سنجیوانی نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے۔ سنجیوانی کو نویں اوور میں پوتھاونگ نے ٹپاچ کے ہاتھوں کیچ کراکر آؤٹ کیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 65 رنز تھا۔ ہرشیتھا سماراویکرما (14) اور وشمی گنارتنا (8) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ سری لنکا کو تین اضافی رنز ملے۔ سری لنکن ٹیم نے 10.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں