32

پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی ،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کے روز مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔
7 جنوری کو ملک کے چاروں بڑے میٹرو میں پٹرول کی قیمت 4 اکتوبر2018 کے بعد ریکارڈ سطح پر رہی۔ 7 جنوری کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 84.20 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل 4 اکتوبر 2018 کو دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 84 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر تھی۔
7 جنوری کو ڈیزل کی قیمت میں 26 سے 29 پیسے اور پٹرول کی قیمت 21 سے 24 پیسے ہوگئی تھی۔
اس سے قبل 6 جنوری کو دونوں ایندھن کی قیمتیں 29 دن تک مستحکم رہنے کے بعد بڑھ گئیں۔ 6 اور 7 جنوری کو پٹرول اور ڈیزل میں دو دن کے دوران بالترتیب 49 اور 51 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی آج کی قیمت اس طرح ہے:
شہر پٹرول ڈیزل
دہلی 84.20 74.38
ممبئی 90.83 81.07
چنئی 86.96 79.72
کولکتہ 85.68 77.97

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں