16

پہلی بار سینسیکس 49 ہزار کے پار

ممبئی، ملک میں کووڈ -19 ٹیکاکاری کی سمت میں ہوئی ترقی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی لیوالی کے دم پر گھریلو شیئر بازاروں میں مضبوطی کی فہرست پیر کو بھی جاری رہی اور بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس سینسیکس پہلی بار 40 ہزار پوائنٹ کے اوپر پہنچ گیا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 14,400 پوائنٹ کے ذہنی سطح کے پار پہنچنے میں کامیاب رہا۔
سینسیکس 469.80 پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 49,252.31 پوائنٹ پر کھلا۔یہ پہلی بار کاروبار کے دوران 49 ہزار پوائنٹ کے پاس پہنچا ہے۔ابتدائی کاروبار میں ایک وقت یہ 49,269.02 پوائنٹ تک بھی پہنچا۔ خبر لکھے جاتے وقت یہ 440.85 پوائنٹ یعنی 0.90 فیصد کی مضبوطی میں 49,223.36 پوائنٹ پر تھا۔
نفٹی بھی 126.80 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 14,474.05 پوائنٹپر کھلا اور 14,479.70 پوائنٹ تک پہنچا۔ خبر لکھے جاتے وقت یہ 104.50 یعنی 0.73 فیصد کی سبقت میں 14,451.75 پوائنٹ پر رہا۔
سینسیکس میں آئی ٹی اور ٹیک کمپنیوں کے ساتھ بینکنگ اور آٹو گروپوں میں بھی تیزی رہی۔ انفوسس کے شیئر پانچ فیصد کی سبقت میں رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں