17

ڈرا ہضم کرنا مشکل لیکن ہم نے کئی مواقع گنوادیئے: ٹم پین

سڈنی، آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے سڈنی میں ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ میں ڈرا کے سلسلے میں پیر کے روز یہاں کہا کہ اس ڈرا کو ہضم کرناانتہائی مشکل ہے اور اس میچ میں ہم نے کئی کیچ ڈراپ کئے ۔
اس کارکردگی کی ذمہ داری کپتان ٹم پین نے خود لیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے کئی کیچ چھوڑے ہیں ۔ پین نے حالاں کہ پانچویں دن خود دو مرتبہ رشبھ پنت کا اور ایک مرتبہ ہنوماوہاری کا کیچ چھوڑا جس کی وجہ سے آسٹریلیا میچ میں اپنی گرفت دوبارہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میچ جیتنے کے لئے ہمارے پاس کافی مواقع تھے لیکن اس ڈرا میچ کے نتیجے کو ہضم کرنا مشکل ہے۔ ہمارے گیند باز شاندارتھے اور ناتھن لیون نے بہترین گیند بازی کی۔بس ہم کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا۔اب میں بریسبین کا انتظار کررہا ہوں۔ہم نے گزشتہ دو میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن ہم اس ٹسٹ میں بلے بازی میں قدرے بہترتھے۔ ہمارا کچھ مثبت پہلو بھی ہے۔ اس مقابلے میں ہمارے گیند بازوں نےکافی موقع بھی بنائے‘‘۔
آسٹریلیائی کپتان نے کہا’’سبھی کھلاڑیوں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی لیکن حالات ہمارے حق میں نہیں تھے۔مجھے لگتا ہے کہ ٹسٹ کرکٹ کھیلنے والے دو نوجوان کھلاڑی ول پکووسکی اور کیمرون گرین کے یہ بہت اچھی بات ہے کیوں کہ وہ نئے ہیں۔‘‘

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں