24

حیدرآبادی بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال کورونا سے متاثر

حیدرآباد،حیدرآبادی بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال بینکاک میں کھیلے جانے والے تھائی لینڈ اوپن سے دستبردار ہوگئیں کیونکہ وہ کورونا سے مثبت پائی گئیں چند ماہ پہلے وہ اس موذی مرض سے روبہ صحت ہوئی تھیں تاہم ایک مرتبہ پھر وہ اس سے متاثر ہوگئیں۔سائنا کے شوہر و ساتھی بیڈ منٹن کھلاڑی پی کشیپ کو بھی اسپتال منتقل کیاگیا،حالانکہ ان کی رپورٹس کی ہنوز تصدیق نہیں ہوسکی۔کشیپ نے کہاکہ کورونا کے اثر کی وجہ سے وہ اور سائنا پریکٹس بھی نہیں کرسکیں۔30سالہ سائنا نے حال ہی میں اتھلیٹس کے فٹنس پر تشویش ظاہر کی تھی کیونکہ تھائی لینڈ کے دورہ کے دوران بیڈ منٹن کھلاڑیوں سے فزیو اور ٹرینرس کو ملنے سے روک دیاگیا تھا۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں