24

جاپان کے وزیر اعظم دوسرےصوبوں میں ایمرجنسی نافذ کرسکتے ہیں

ٹوکیو ،جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا جاپان کے دیگر صوبوں میں بھی کورونا کے قہر کو روکنے کے لئے ایمر جنسی نافذکرسکتی ہیں۔
مسٹر سوگا نے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے عہدیداروں سے کہا کہ ٹوکیو جمعہ سے نافذ ہونے والی ایمرجنسی کے ساتھ وہاں چیبا ، کنگوا اور سیتاما کو بھی جوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مغرب کے تینوں صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے تعلق سے فیصلہ لیں گے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایچی اور گیفو صوبوں میں بھی گورنروں کی اپیل کے بعد ایمرجنسی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر سوگا بدھ کے روز ان پانچ ریاستوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں