26

فن لینڈ میں دسمبر سے اب تک 45000 کورونا ٹیکے لگائے گے

ہلسنکی ، فن لینڈ میں گزشتہ سال دسمبر سے اب تک کورونا وائرس کے 45000 ٹیکے استعمال کئے جا چکے ہیں ۔ فن لینڈ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ ویلفیئر (ٹی ایچ ایل) نے یہ اطلاع دی۔
ٹی ایچ ایل کے بیان کے مطابق آج تک ملک میں کورونا کی 45000 خوراکیں استعمال کی گئیں ہیں ۔ اس ضمن میں معلومات اکھٹا کی جارہی ہے اوراس تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
دریں اثنا فن لینڈ کی دوا ساز ایجنسی فیمیا نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کورونا ٹیکہ لگانے کی وجہ سےاثرات کےآٹھ کیسز سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ فن لینڈ میں گذشتہ 27 دسمبر سے ٹیکہ کاری مہم شروع ہوئی ہے۔ ملک میں فائزر بائیوٹیک کاٹیکہ لگایا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں