28

انڈونیشیا کے شہر نیبیر میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

نیویارک ،انڈونیشیا کے شہر نیبیر میں منگل کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کی شدت ریختر پیمانے پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ اطلاع امریکی جیولوجیکل سروے نے دی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق18:17 بجے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں 3.1485 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 136.8581 مشرقی طول البلد پر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں