24

امریکہ میں 67 سال بعد ایک خاتون کو سزائے موت دی گئی

واشنگٹن ،خاتون قیدی لیزا مونٹگمری کو بدھ کو امریکہ کے انڈیانا میں بدھ کو موت کی سزا سنائی گئی ، جو ملک میں 53 برسوں بعد کسی خاتون کو سزائے موت سنائے جانے کا پہلا معاملہ ہے۔
نیو یارک ٹائمز اخبار کی رپورٹ کے مطابق مونٹگمری کو زہریلا انجیکشن لگا کر موت کی سزا دی گئی اور بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح 0631 بجے اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ وہ 1953 کے بعد پہلی خاتون تھیں جنھیں سزائے موت دی گئی۔
انہیں 2004 میں بوبی جو اسٹینیٹ کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی ، جو اس وقت آٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔ اس سے قبل ایک وفاقی جج نے ان کی سزائے موت پر روک لگادی تھی جسے سپریم کورٹ نے پلٹ دیاتھا جس کے فورا بعد ہی مونٹگمری کو سزائے موت دے دی گئی۔
مونٹگمری کی سزا کے ساتھ ہی امریکہ میں سزائے موت پانے والے قیدیوں کی تعداد جولائی کے بعد سے 11 ہوگئی ہے لیکن ان میں سے وہ واحد خاتون قیدی تھیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو 17 سال کے وقفے کے بعدجولائی میں موت کی سزا کا التزام دوبارہ شروع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں