10

ایم ایل سی انتخابات:ایس پی کے امیدوار احمد حسن اور راجندر چودھری

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)نے بدھ کو اپنے دو امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ اترپردیش قانون ساز اسمبلی کے انتخاب میں دلچسپ بنا دیا ہے۔
پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل نے بتایا کہ پارٹی صدر اکھلیش یادو نے قانون ساز اسمبلی کے لئے احمد حسن اور راجند چودھری کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ قانون ساز اسمبلی کی 12سیٹوں کے لئے 28جنوری کو ووٹنگ ہوگی جس کے لئے نامزدگی کے عمل کا آغاز 11جنوری سے ہوچکا ہے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 18جنوری طے کی گئی ہے۔ جبکہ 19تاری کو دستاویزات کی جانچ ہوگی۔ نام واپسی کی آخری تاریخ 21جنوری ہے جبکہ ووٹنگ 28جنوری کی صبح 9بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن ہوگی اور نتائج کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے 12اراکین کا میعاد کار 30جنوری کو ختم ہورہا ہے۔ اس اراکین میں ریاست کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما، بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کے احمد حسن کے علاوہ آشو ملک،دھرمویر سنگھ اشوک، پردیپ کمار جاٹو، رمیش یادو، رام جتن، لکشمن پرساد اچاریہ،ویریندر سنگھ، صاحب سنگھ سینی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ نسیم الدین صدیقی کے کانگرسی میں جانے سے ان کی رکنیت دل بدل قانون کے تحت پہلے ہی ختم کردی گئی تھی۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ بی جے پی قانون ساز اسمبلی کی 12سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں کم سے کم دس سیٹیں جیت سکتی ہے۔ اور اگر بہوجن سماج پارٹی کی حمایت ملی تو ایک اور سیٹ اس کے قبضے میں آسکتی ہے۔ فی الحال ان 12سیٹوں میں سے ایس پی کے پاس 6سیٹیں ہیں جبکہ بی جے پی اور بی ایس پی کے حصے میں تین تین سیٹیں ہیں۔ بی جے پی کے کھاتے میں دس اور بی جے پی کے کھاتے میں ایک سیٹ جانا طے ہے۔ اگر بی جے پی کو بی ایس پی کی حمایت مل جاتی ہے تو 11ویں سیٹ بھی بی جے پی کو ہی جائے گی۔بی ایس پی کے قانون ساز اسمبلی میں 19اراکین ہیں اور اس کے بعد بھی وہ راجیہ سبھا انتخابات میں ایک سیٹ پر جیت درج کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔
اس وقت بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا تھا کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ایس پی کو ہرانے کے لئے بی جے پی کی مدد کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ اگر محترمہ مایاوتی اپنے کہے پر قائم رہتی ہیں تو بی جے پی کے پاس گیارہوں سیٹ بھی آسکتی ہے۔

کیٹاگری میں : States

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں