13

تریپورہ میں 17 مئی تک نئی اے ڈی سی تشکیل دینے کا حکم:ہائی کورٹ

اگرتلا، تریپورہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو 17 مئی تک تری پورہ قبائلی علاقہ خودمختار کونسل (ٹی ٹی اے ڈی سی) کا الیکشن کرانے اور نئی کونسل تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس عقیل کے قریشی کی صدارت والی بینچ نے اس معاملے میں درج دو مفاد عامہ کی عرضیوں کو نمٹاتے ہوئے اس ضمن میں حکم دیا۔ عرضیوں میں فوری طورپر الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
عدالت اس سلسلے میں ریاستی حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر ان حلف ناموں سے مطمعین نظر آئی جن میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کو آگے بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نئی کونسل کی تشکیل 17 نئی تک کرلی جائے گی۔
سینئر سرکایر وکیل پردھوت دھر نے دلیل پیش کی کہ الیکشن پچھلے سال مئی میں ہی ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ریاست میں چھ ماہ کےلئے گورنر راج نافذ کرنا پڑا۔ اس دوران الیکشن کمیشن نے مختلف ریاستوں اور جمہوری تنظیموں کو الیکشن کرانے کی منظوری دے دی لیکن تریپورہ میں کورونا کے حالات میں بہتری نہ ہونے کی وجہ سے ریاست کو گورنر راج کی مدت 17 مئی تک بڑھانی پڑی۔
اے ڈی سی میں گورنر راج کے دوسری بار توسیع کے بعد اپو دیو ورما اور ایک مقامی سیاسی تنظیم تریپورہ پیپلس فرنٹ نے ریاستی حکومت پر الیکشنوں کو ٹال کر منتخبہ کونسل اور اے ڈی سی ہونے کے اختیارات سے لوگوں کو محروم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ کا رخ کیا ۔
ریاستی حکومت نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ وہ ووٹرلسٹ تیار کرنے اور طے مدت کے اندر الیکشن کرانے کےلئے ضروری سبھی قدم اٹھائے گی۔ ٹی ٹی اے ڈی سی الیکشن کےلئے ووٹر لسٹ کی اشاعت 15 جنوری تک کر دی جائے گی اور اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد پورے انتخابی عمل کا اعلان کر دیا جائےگا۔

کیٹاگری میں : States

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں