18

’بلائنڈ‘ میں سونم کپور نابینا لڑکی کا کردار ادا کریں گی

ممبئی، بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اپنی آنے فلم ’بلائنڈ‘ میں نابینا لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی بتایا جارہا ہے کہ فلم ’بلائنڈ‘ کے کردار میں اسی کی طرح نظر آنے کے لئے سونم کپور ہیلتھی ٹائٹ پر ہیں فلم کے ہدایت کار کے ساتھ وہ کئی طرح کے موضوعات اور ریسرچ پر تبادلہ خیال کررہی ہیں سونم کا کردار ایک نابینا لڑکی کا ہے، اس کے لئے وہ اپنے ایک کوچ سے کردار کو بہترین طریقے سے ادا کرنے کے لئے ٹریننگ بھی لے رہی ہیں۔

شوم مکھرجی کی ہدایت کاری اور سُجائے گھوش کی فلمسازی میں بن رہی اس فلم کی شوٹنگ کے لئے سونم کپور اس وقت گلاسگو میں ہیں۔ اپنے کردار کو بہترین طریقے سے سمجھنے کے لئے سونم ڈائرکٹر کے ساتھ باقاعدہ طور پر کام کررہی ہیں تاکہ کردار میں ڈھلنے میں انہیں آسانی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں