23

’کوویکسین‘ کی پہلی کھیپ روانہ

نئی دہلی ،حیدرآباد میں واقع بھارت بائیوٹیک نے آج ملک کی پہلی مکمل دیسی کورونا ویکسین ’کوویکسین‘ کی پہلی کھیپ جاری کردی یہ اطلاع کمپنی نے آج دی کمپنی نے کہا کہ یہ فخر اور حصولیابی کا لمحہ ہے جب کووکویکسین کی پہلی کھیپ کو بھارت بائیوٹیک کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
قابل غور ہے کہ پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے ’کووی شیلڈ ‘ ویکسین کی پہلی کھیپ 12 جنوری کو اپنے پلانٹ سے روانہ کردی تھی۔ کووی شیلڈ کی پہلی کھیپ ملک میں بہت سے مقامات پرپہنچ چکی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کووڈ ۔19 کے خلاف ویکسی نیشن مہم 16 جنوری سے شروع ہورہی ہے۔ ویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے میں ملک بھر میں تین کروڑ صحت کارکنوں اور کورونا کے خلاف فرنٹ لائن واریئرزمیں شامل افراد کو کورونا ویکسین دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں