27

میگھالیہ میں سڑک حادثہ میں پانچ افراد کی موت

شیلانگ،میگھالیہ کے جنوبی گارو پہاڑی ضلع میں ایک سڑک حادثے میں تین خواتین اور دو بچوں کی موت اور تین دیگرزخمی ہوگئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ پی پانڈے نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی رات ساڑھے دس بجے نونگل بیبرا تھانہ کے پتھرگتم علاقے میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک اور کی موت ولیم نگر سول اسپتال میں ہوئی۔ اسی کے ساتھ ہی ، تینوں زخمیوں کو جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے ، کو علاج کے لئے گوہاٹی بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار افراد روایتی سونگ کرشنن ڈانس فیسٹیول میں شرکت کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی پک اپ وین نے سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک کو ٹکر ماردی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا-

کیٹاگری میں : States

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں