35

وزیر اعظم مودی کل نئی دہلی میں بین الاقوامی وکلاء کانفرنس کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، وزراعظم نریندر مودی 23 ستمبر کو صبح 10 بجے نئی دہلی میں بین الاقوامی وکلاء کانفرنس 2023 کا افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر وزیراعظم حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔
بین الاقوامی وکلاء کانفرنس 2023 کا انعقاد کونسل آف انڈیا کے ذریعہ 23-24 ستمبر 2023 کو کیا جا رہا ہے جس کا موضوع ’’انصاف کی فراہمی کے نظام میں ابھرتے ہوئے چیلنجز‘‘ ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد قومی و بین الاقوامی اہمیت کی حامل مختلف قانونی مسائل پر بامعنی مکالمے اور مباحثے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا، خیالات اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا اور قانونی معاملات پر بین الاقوامی تعاون اور افہام و تفہیم کو مضبوط بنانا ہے۔
ملک میں پہلی بار منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ابھرتے ہوئے قانونی رجحانات، سرحد پار مقدمات سے متعلق چیلنجز، قانونی ٹیکنالوجی، ماحولیاتی قانون وغیرہ جیسے موضوعات پر بات کی جائے گی۔اس پروگرام میں نامور ججز، قانونی ماہرین اور عالمی قانونی برادری کے رہنما شرکت کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں