50

شہروں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے بلدیاتی اداروں کا تعاون ضروری

نئی دہلی، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے صحت کی خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے مقامی بلدیاتی اداروں (یو ایل بی) کے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عام عوام کو زیادہ پائیدار، مضبوط اور محفوظ ماحول ملے گا۔
مرکزی صحت کے سکریٹری سدھانش پنت نے جمعہ کو یہاں ”صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ منصوبہ تیار کرنے“کے موضوع پر قومی شہری صحت کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کی خدمات فراہم کرنے میں یو ایل بی کی شرکت سے صحت کی خدمات کی حالت میں بہتری آئے گی اور یہ صحت کی خدمات کو مزید سستی اور رہائشیوں کے لیے قابل رسائی بنایاجاسکے گا۔ کانفرنس میں مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری منوج جوشی بھی موجود تھے۔
مسٹر پنت نے کہا کہ شہری سطح پر بنیادی اور ثانوی صحت کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ اعلیٰ معیار کی صحت کی خدمات فراہم کرنے میں مہاراشٹر اور گجرات میں شہری بلدیاتی اداروں کا نمایاں اثر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کی خدمات فراہم کرنے میں یوایل بی کی شرکت سے صحت کی خدمات کی حالت میں نمایاں طورپر بہتری آئے گی اور اسے شہری رہائشیوں کے لیے صحت کی زیادہ سستی اور قابل رسائی بھی ہوگی۔
صحت کے سکریٹری نے کہا کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور قومی اور ریاست مل کر کام کریں گے۔ متعلقہ حکام آپس میں تال میل بنانا چاہئے۔ اس سے شہری آبادی کے لیے زیادہ پائیدار، صحت مند اور محفوظ شہری ماحول پیدا ہوگا۔ انہوں نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپیل کی کہ وہ بہتر صحت کی دیکھ بھال کے لیے کوتاہیوں کو دور کرنے کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں