21

نائجیریا میں مسلح افراد نے یونیورسٹی کے 35 طلباء کو اغوا کیا

ابوجا، نائجیریا کے شمال مغربی صوبے زامفارا میں نامعلوم بندوق برداروں نے جمعہ کو ایک یونیورسٹی کے طلباء اور عملے سمیت کم از کم 35 افراد کو اغوا کر لیا۔
صوبائی گورنر کے ترجمان مغیرہ یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ 24 طلباء، 10 کارکنان اور فیڈرل یونیورسٹی گوساؤ کے ایک سیکیورٹی گارڈ کو بھاری ہتھیاروں سے لیس مسلح افراد نے یرغمال بنا لیا جنہوں نے سبون گیڈا کے علاقے میں کچھ ہاسٹلز پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے اغوا کاروں کی تلاش شروع کردی ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
مقامی پولیس نے ابھی تک اس واقعہ پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔
نائجیریا کا شمال مغربی علاقہ حالیہ برسوں میں ڈاکوؤں، اغوا اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں سے دوچار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں