30

ہندوستانی فوجی انسداد دہشت گردی مشق میں شرکت کے لیے روانہ

نئی دہلی، ہندوستانی فوج کے 32 فوجیوں کا دستہ 25 سے 30 ستمبر تک روس میں منعقد ہونے والے انسداد دہشت گردی کی بنیادی تربیتی مشق میں شرکت کے لیے روانہ ہوا۔
راجپوتانا رائفلز سے وابستہ بٹالین کے 32 اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی فوج کا دستہ آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ (اے ڈی ایم ایم) پلس ایکسپرٹ ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) برائے انسداد دہشت گردی فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز(ایف ٹی ایكس) 2023 کے لیے روانہ ہوگیا۔ یہ مشق روس میں 25 سے 30 ستمبر 2023 تک منعقد ہونے والی ہے۔ یہ ایک کثیر القومی مشترکہ فوجی مشق ہے جس کی میزبانی روس میانمار کے ساتھ ای ڈبلیو جی کے شریک چیئرمین کے طور پر کر رہا ہے۔
اس سے پہلے 2 سے 4 اگست 2023 کو میانمار كے نے پی تاو میں انسداد دہشت گردی پر اے ڈی ایم ایم پلس ای ڈبلیو جی کی ٹیبل ٹاپ مشق ہوئی تھی۔
2017 سے اے ڈی ایم ایم پلس کا سالانہ اجلاس جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) اور پلس ممالک کے درمیان بات چیت اور تعاون کی اجازت دینے کے لیے ہوتا ہے۔ افتتاحی اے ڈی ایم ایم پلس 12 اکتوبر 2010 کو ویتنام کے ہا نوئی میں طلب كیا گیا تھا۔ رواں سال آسیان کے رکن ممالک پلس گروپ کے ساتھ مشق میں حصہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں