41

پاکستان پراعتماد، وارم اپ میچ سے قبل ویزا مل جائے گا

لاہور، ہندوستان میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اپنے کٹ بیگ تیار کرنے والی پاکستانی ٹیم کو یقین ہے کہ ٹیم کو حیدرآباد میں 29 ستمبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل ویزا مل جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ویزا جمعہ تک نہیں مل سکا، اگرچہ اس کے لیے درخواست پہلے ہی دی جا چکی تھی لیکن یقین ہے کہ ٹیم کو یہ ویزہ وارم سے قبل مل جائے گا۔
دراصل پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل کچھ دن دبئی میں رہ کر ٹورنامنٹ کی تیاری کرنا چاہتی تھی لیکن ویزہ ملنے میں تاخیر کے باعث انہوں نے اپنا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویزے میں تاخیر کے باعث پاکستانی ٹیم براہ راست پرواز سے حیدرآباد آنے کا سوچ رہی ہے۔
ای ایس پی این کرک انفو سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے سفر کرنے والی نو ٹیموں میں پاکستان واحد ٹیم ہے جو اپنے ویزے کا انتظار کر رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث ویزا کے حصول کا عمل کافی پیچیدہ ہے۔
پاکستانی ٹیم آخری بار 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت گئی تھی۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں