37

ٹروڈو نے یوکرین کو نئی کثیر سالہ امداد کا اعلان کیا

اوٹاوا، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد یوکرین کے لیے نئی فوجی، اقتصادی، امن و سلامتی اور ترقیاتی امداد اور سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
مسٹر ٹروڈو نے اپنے دفتر کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کینیڈا کثیر سالہ امداد فراہم کرنے کے لیے اپنا نقطہ نظر تبدیل کر رہا ہے۔ انہوں نے یوکرین کو بکتر بند طبی انخلاء کی گاڑیوں سمیت 50 بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنے کے لیے تین برسوں میں 65 کروڑ کینیڈین ڈالر (48.75 کروڑامریکی ڈالر) کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
ریلیز کے مطابق، مسٹر ٹروڈو اور زیلنسکی نے ایک جدید کینیڈا-یوکرین آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے، جو یوکرین کی اقتصادی بہتری میں حصہ لینے والے کینیڈین کاروباری اداروں کے لیے اعلیٰ معیار کی مارکیٹ رسائی کی شرائط کویقینی بناتا ہے۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک روسی سنٹرل بینک کے اثاثوں روسی اثاثوں کو ضبط کرنے پرفیصلہ سازوں کو مشورہ دینے کے لئے نامور افراد کا ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کے لئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوئے ہیں۔
مسٹر ٹروڈو نے ذہنی صحت، چھوٹے پیمانے پر کسانوں اور زرعی معاش کی بحالی، مقامی انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر نو کے ساتھ ساتھ شمولیت کی تکنیکی معاونت کی وصولی کے لئے چار کثیر سالہ اقدامات کے لیے ترقیاتی امداد میں اضافی 3.4 کروڑ کینیڈین ڈالر(2.55 کروڑ امریکی ڈالر) کا اعلان کیا۔
ریلیز میں کہا گیا کہ مسٹر ٹروڈو نے 63 روسی افراد اور اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے نئی پابندیوں کا بھی اعلان کیا۔
قابل ذکرہے کہ مسٹر زیلینسکی، جو جمعرات سے جمعہ تک کینیڈا کا دورہ کر رہے تھے، نے جمعہ کو اراکین پارلیمنٹ سے تقریر کی اور کینیڈا اور دیگر مغربی اتحادیوں سے مزید تعاون کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں