24 اپریل کو آل انڈیا ریلوے مین فیڈریشن کی صد سالہ تقریبات

24 اپریل کو آل انڈیا ریلوے مین فیڈریشن کی صد سالہ تقریبات

نئی دہلی: آل انڈیا ریلوے مینز فیڈریشن (اے آئی آر ایف)، ہندوستانی ریلوے کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی مزدور یونین، 24 سے 26 اپریل تک دارالحکومت دہلی میں اپنے قیام کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔
اے آئی آر ایف کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشرا نے آج یہاں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ ریلوے بورڈ کی چیئرپرسن محترمہ جیا ورما سنہا 24 اپریل کی شام پہاڑ گنج کے کرنیل سنگھ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ جبکہ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن (ITWF) کے سیکرٹری جنرل سٹیفن کاٹن تقریب کا افتتاح کریں گے۔ اس سے پہلے تقریباً بیس ہزار ریلوے کارکن نئی دہلی اسٹیشن کے اجمیری گیٹ سے ریلی کی شکل میں کرنیل سنگھ اسٹیڈیم پہنچیں گے۔

About The Author

Advertisement

Latest News