اسرائیلی حملے میں 20 کے قریب فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی حملے میں 20 کے قریب فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ: جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں تین رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 20 کے قریب فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے پیر کے روز بتایا کہ اسرائیل نے اتوار کی شب غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے رہائشی علاقے پر فضائی حملہ کیا جس میں تقریباً 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور کئی لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ شہری دفاع کی ٹیمیں انہیں بچانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ یہ حملے قاہرہ میں حماس کے رہنماؤں اور مصری ثالثوں کے درمیان جنگ بندی کے نئے دور کے مذاکرات سے عین قبل ہوئے ہیں۔

About The Author

Advertisement

Latest News