یوپی کے 57 اضلاع میں سائبر کرائم اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

یوپی کے 57 اضلاع میں سائبر کرائم اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

لکھنؤ، اتر پردیش کی یوگی حکومت نے تمام 75 اضلاع میں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا کہ تمام 18 منڈلوں میں سائبر کرائم اسٹیشن پہلے ہی قائم کیے جاچکے ہیں، جبکہ باقی 57 اضلاع میں سائبر اسٹیشن لوک سبھا انتخابات کے بعد قائم کیے جائیں گے۔ یوگی کابینہ نے پہلے ہی ان 57 اضلاع میں سائبر پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
  سائبر تھانوں کے قیام کو حتمی شکل عام انتخابات کے ساتھ ساتھ ماڈل ضابطہ اخلاق کے ختم ہونے کے بعد دی جائے گی۔ ہر تھانے میں 25 آسامیوں پر افسران و ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام 57 تھانوں میں مجموعی طور پر 1425 آسامیاں بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

About The Author

Advertisement

Latest News