کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوط کر پائے گی: مودی

کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوط کر پائے گی: مودی

دھاراشیو، وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو مہاراشٹرا میں یکے بعد دیگرے کئی جلسوں سے خطاب کیا اور دھاراشیو میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوط بنا سکے گی؟
مسٹر مودی نے آج یہاں مہاوتی امیدوار ارچنا پاٹل کی حمایت میں مہم چلائی۔ جلسہ گاہ میں ہزاروں لوگ پہنچ چکے تھے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لوگوں کو یاد دلایا کہ جب مرکز میں کانگریس کی حکومت تھی تو وہ سیکورٹی کا رونا روتی تھی اور دہشت گرد حملہ کرکے بھاگ جاتے تھے۔ انہوں نے اجتماع سے سوال کیا کہ کیا آپ ایسی حکومت لانا چاہتے ہیں جو آپ کی حفاظت نہ کر سکے؟

About The Author

Advertisement

Latest News