سنی لیون کی فلم 'کوٹیشن گینگ' 30 اگست کو ریلیز ہوگی۔
ممبئی، بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی فلم کوٹیشن گینگ 30 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
سنی لیون ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'کوٹیشن گینگ' کو لے کر خبروں میں ہیں، پہلے یہ فلم جولائی میں ریلیز ہونے والی تھی، لیکن اب یہ فلم 30 اگست کو ریلیز ہوگی۔ یہ فلم تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔
سنی لیون نے انسٹاگرام پر ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے، اور ایک نیا موشن پوسٹر بھی شیئر کیا ہے جس میں فلم میں ان کا شدید اوتار دکھایا گیا ہے۔ سنی لیون نے لکھا، 'مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ 'کوٹیشن گینگ' 30 اگست 2024 کو سینما گھروں میں آرہی ہے۔ اپنے یادگار سنیما تجربہ کے لیے تیار ہو جائیں۔
'کوٹیشن گینگ' میں سنی لیون کے علاوہ جیکی شراف، پریمانی، سارہ ارجن، اشرف ملیساری، جیا پرکاش، اکشے، پردیپ کمار، وشنو واریر، سونل کھیلوانی، کیارا، ستیندر اور شیرین کے بھی اہم کردار ہیں۔