بورڈ کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتا: مولانا مجددی

بورڈ کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتا: مولانا مجددی

نئی دہلی، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے واضح کیا ہے کہ بورڈ کبھی بھی کسی سیاسی جماعت کی مخالفت یا حمایت نہیں کرتا ہے۔
بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں یہ وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید علی محمد نقوی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت سامنے آئی ہے، یہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے، لیکن اس کا آل انڈیا مسلم پرسنل لا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

About The Author

Advertisement

Latest News