عراق میں پیرا ملٹری فورس حشد شعبی بیس پر نامعلوم ڈرون حملہ

عراق میں پیرا ملٹری فورس حشد شعبی بیس پر نامعلوم ڈرون حملہ

بغداد: عراق کے وسطی صوبے بابل میں حشد شعبی فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر نامعلوم ڈرونز کے حملے میں ہفتہ کی صبح ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ڈرونز نے صوبہ بابل کے شمالی حصے میں مہاویل کے علاقے میں عراقی فوج، وفاقی پولیس اور حشد شعبی فورسز کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا۔

ابتدائی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی حملوں میں حشد شعبی کا ایک جنگجو ہلاک اور پانچ جنگجو اور دو عراقی فوجی زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ حملہ شدہ جگہوں پر زبردست آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائر انجن آگ بجھانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
عراقی حکومت کی جانب سے ابھی تک فضائی حملوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
دریں اثناء، ایران کی حمایت یافتہ سید الشہداء بریگیڈ کے سیکرٹری جنرل ابو الاعلٰی نے ایک آن لائن بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس واقعے کے پیچھے جو بھی تھا اس کا محاسبہ کیا جائے گا۔

About The Author

Advertisement

Latest News