اکشے-ارشد دہلی کے تیس ہزاری کورٹ میں جولی ایل ایل بی 3 کی شوٹنگ شروع کریں گے

اکشے-ارشد دہلی کے تیس ہزاری کورٹ میں جولی ایل ایل بی 3 کی شوٹنگ شروع کریں گے

ممبئی، بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ارشد وارثی دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں فلم جولی ایل ایل بی 3 کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔
سال 2013 میں سبھاش کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی 'جولی ایل ایل بی' میں ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کے بعد سال 2017 میں جولی ایل ایل بی کا سیکوئل ریلیز ہوا، جس میں اکشے کمار کا مرکزی کردار تھا اس فرنچائز کے مداح کافی عرصے سے اس کے تیسرے حصے کا انتظار کر رہے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ اکشے اور ارشد جولی ایل ایل بی 3 میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جولی ایل ایل بی 3 کی شوٹنگ راجستھان میں شروع ہو چکی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اکشے اور ارشد جلد ہی تیس ہزاری کورٹ، دہلی میں جولی ایل ایل بی 3 کی شوٹنگ شروع کریں گے، شوٹنگ جون سے جولائی تک 30-40 دن تک چل سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ 2024 میں مکمل ہو جائے گی اور فلم 2025 میں سینما گھروں کی زینت بن سکتی ہے۔

About The Author

Advertisement

Latest News