راجکمار ہیرانی کے پاس منا بھائی 3 کے تین اسکرپٹ ہیں: ارشد وارثی

راجکمار ہیرانی کے پاس منا بھائی 3 کے تین اسکرپٹ ہیں: ارشد وارثی

ممبئی، بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ فلمساز راجکمار ہیرانی کے پاس فلم منا بھائی 3 کے تین اسکرپٹس ہیں تاہم فلم ابھی نہیں بن رہی۔
ودھو ونود چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اور راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس سال 2003 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں سنجے دت اور ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ منا بھائی اور سرکٹ کی جوڑی کو شائقین نے بہت پسند کیا، یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ منا بھائی ایم بی بی ایس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل لگے رہو منا بھائی سال 2006 میں بنایا گیا۔ لگے رہو منا بھائی بھی ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد اس فرنچائز کی تیسری فلم ’منا بھائی چلے امریکہ‘ کا اعلان کیا گیا لیکن وہ فلم روک دی گئی۔

ارشد وارثی نے منا بھائی ایم بی بی ایس کی تیسری قسط کے بارے میں بات کی ہے۔ ارشد وارثی نے بتایا کہ ودھو ونود چوپڑا چاہتے ہیں کہ اسے بنایا جائے، راجکمار ہیرانی بھی چاہتے ہیں کہ یہ فلم بنے، سنجے بھائی اور میں بھی چاہتے ہیں کہ فلم بنائی جائے لیکن راج کمار سے ابھی تیسری فلم کے لیے بات چیت جاری ہے۔ فرنچائز کے ہیرانی کے پاس تین اچھے اسکرپٹ ہیں، لیکن ان سب میں کسی نہ کسی چیز کی کمی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس وقت بنائی جا رہی ہے۔ اب کافی وقت گزر چکا ہے۔ میں نے راجو سے کہا کہ جو شروع ہوا ہے اسے بھی ختم ہونا چاہیے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہم نے منا بھائی فلم فرنچائز کو آدھا چھوڑ دیا ہے۔ منا بھائی سیریز کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

About The Author

Advertisement

Latest News