کانگریس نے سیم پترودا کے بیان سے خود کو الگ کرلیا

کانگریس نے سیم پترودا کے بیان سے خود کو الگ کرلیا

نئی دہلی، کانگریس نے ہندوستان کے سماجی اور ثقافتی تنوع پر اپنے اتحادی اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پتریڈا کے قابل اعتراض ریمارکس سے خود کو الگ کرلیا ہے۔
کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو یہاں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کانگریس مسٹر پترودا کے تبصروں سے خود کو دور رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا، ’’سیم پترودا نے ہندوستان کے تنوع سے جو تشبیہ دی ہے وہ انتہائی غلط اور ناقابل قبول ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس خود کو ان تشبیہات سے مکمل طور پر الگ کر دیتی ہے۔
مسٹر پترودا کو کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کا سیاسی گرو اور رہنما سمجھا جاتا ہے۔ وہ راجیو حکومت میں وزیر اعظم کے مشیر رہ چکے ہیں۔

About The Author

Advertisement

Latest News