رشمیکا مندنا سلمان خان کی فلم سکندر میں کام کریں گی۔

رشمیکا مندنا سلمان خان کی فلم سکندر میں کام کریں گی۔

ممبئی، بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندنا دبنگ اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم سکندر میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔
سلمان خان نے اس سال عید کے موقع پر اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم 'سکندر' کا اعلان کیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان ایکشن اور تھرلر فلم 'سکندر' کا پہلا شیڈول مئی میں شروع کریں گے۔ مروگاداس اس فلم کو ڈائریکٹ کریں گے۔
کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان کی ایکشن ڈرامہ فلم سکندر کے لیے اداکارہ کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔ ریشمیکا مندنا فلم سکندر میں سلمان خان کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی، خیال کیا جا رہا ہے کہ رشمیکا مندنا پہلی بار سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ فلم 'سکندر' اگلے سال عید 2025 کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

About The Author

Advertisement

Latest News