ودھو ونود چوپڑا کی فلم 12ویں فیل چین میں ریلیز ہوگی۔

ودھو ونود چوپڑا کی فلم 12ویں فیل چین میں ریلیز ہوگی۔

ممبئی، بالی ووڈ فلمساز ودھو ونود چوپڑا کی فلم 12ویں فیل چین میں ریلیز ہوگی۔
ودھو ونود چوپڑا کی تحریر اور ہدایت کاری میں 12ویں فیل اسی نام کی انوراگ پاٹھک کی کتاب پر مبنی ہے۔ یہ فلم آئی پی ایس افسر منوج کمار شرما کی زندگی پر مبنی ہے۔ وکرانت میسی نے اس فلم میں منوج شرما کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں وکرانت میسی کے علاوہ میدھا شنکر کا بھی اہم کردار ہے۔ فلم '12ویں فیل' 27 اکتوبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم 12ویں فیل نے سینما گھروں میں اپنی سلور جوبلی مکمل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ فلم اب چین میں بھی ریلیز ہوگی۔
وکرانت میسی نے بتایا، 12ویں فیل اب چین میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ وہاں ہندی سنیما کی بہت مانگ ہے۔ فلم کو چین میں تقریباً 20 ہزار اسکرینز پر ریلیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین میں فلم کی ریلیز کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ اگر انہیں موقع ملا تو وہ فلم کی تشہیر کے لیے چین جائیں گے۔

About The Author

Advertisement

Latest News