بستر کی پانچ بیٹیوں نے کرکٹ میں جگہ بنائی

بستر کی پانچ بیٹیوں نے کرکٹ میں جگہ بنائی

جگدل پور، چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والی بستر کی پانچ بیٹیوں نے ویمن سینئر کرکٹ 23 میں اپنے لیے ایک خاص جگہ بنائی ہے۔
چھتیس گڑھ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 7 اپریل کو خواتین کرکٹرز کے لیے ٹرائل کا انعقاد کیا گیا۔ ریاست چھتیس گڑھ کے تمام اضلاع کے کھلاڑیوں نے ٹرائل میں حصہ لیا تھا۔ جس میں ضلع بستر کی خواتین نے اپنی شاندار کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کیا اور مہک نائک، مانسی گونڈ، بھومیکا چپانی، جھرنا دیوانگن، آستھا سنگھ نے چھتیس گڑھ اسٹیٹ کرکٹ کی جانب سے بنائی گئی زون ٹیم میں جگہ بنائی۔ ان تمام کھلاڑیوں کو 4 مئی کو رائے پور میں موجود ہونا ہے۔ جہاں انہوں نے کیمپ میں شرکت کرکے تربیت حاصل کرنی ہے اور ایلیٹ گروپ کے مقابلے میں حصہ لینا ہے۔

About The Author

Advertisement

Latest News