حسن محمود اور ناہید رانا نے پاکستان کو 172 رنز پر ڈھیر کردیا۔

حسن محمود اور ناہید رانا نے پاکستان کو 172 رنز پر ڈھیر کردیا۔

 

راولپنڈی: حسن محمود (پانچ وکٹ) اور ناہید رانا (چار وکٹوں) کی جان لیوا باؤلنگ کی بنیاد پر بنگلہ دیش نے چوتھے روز دوسری اننگز میں پاکستان کو 172 کے سکور پر آؤٹ کر کے میچ پر مضبوط گرفت کر لی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ۔
بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 184 رنز بنانے ہیں آج پاکستان نے کل کے اسکور 12 رنز پر 2 وکٹوں سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صائم ایوب اور شان مسعود نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے اننگز کا سکور 47 تک پہنچایا ہی تھا کہ تسکین احمد نے صائم ایوب (20) کو آؤٹ کر کے پاکستان کو تیسرا جھٹکا دیا۔ 17ویں اوور میں ناہید رانا نے شان مسعود (28) کو پویلین بھیجا۔ بابر اعظم (11)، سعود شکیل (ایک) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ایک وقت 81 کے سکور پر پاکستان کی چھ وکٹیں گر چکی تھیں۔ ایسے وقت میں محمد رضوان (43) اور آغا سلمان ناٹ آؤٹ (47) نے دوبارہ اننگز کو سنبھالا۔ حسن محمود نے 37ویں اوور میں محمد رضوان کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس کے بعد 'تو چل میں آیا' کی طرز پر چاروں بلے باز ایک ایک کر کے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی دوسری اننگز 46.4 اوورز میں 172 رنز پر ختم ہوئی۔

About The Author

Latest News