ہندوستان اور برونائی کے باہمی تعلقات شراکت داری میں بدل جائیں گے۔

ہندوستان اور برونائی کے باہمی تعلقات شراکت داری میں بدل جائیں گے۔

 

بندر سیری بیگوان، (برونائی) ہندوستان اور برونائی دارالسلام دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری، خوراک کی حفاظت، تعلیم، توانائی، خلائی ٹیکنالوجی، صحت، صلاحیت سازی، ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں اپنے باہمی تعلقات کو ترقی یافتہ شراکت داری کی سطح تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور قابل تجدید توانائی میں عوام سے عوام کے تبادلے اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بات چیت وزیر اعظم نریندر مودی کی آج یہاں برونائی کی راجدھانی بندر سری بیگوان میں استانہ نورالایمان میں برونائی کے سلطان حاجی حسنال بولکیہ کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوئی۔ شری مودی جب سلطان کے محل میں پہنچے تو سلطان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

About The Author

Latest News