صدر مملکت نے تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 50 اساتذہ کو اعزاز سے نوازا۔

صدر مملکت نے تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 50 اساتذہ کو اعزاز سے نوازا۔

نئی دہلی، صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو یوم اساتذہ کے موقع پر وگیان بھون میں منعقد ایک تقریب میں 50 اساتذہ کو نیشنل ٹیچر ایوارڈ-2024 پیش کیا۔
محترمہ مرمو نے ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کو 50,000 روپے کا نقد انعام، چاندی کا تمغہ اور اسناد پیش کیں۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی نے اس سال نیشنل ٹیچر ایوارڈ کے لیے 50 اساتذہ کا انتخاب کیا ہے۔ ان اساتذہ میں 28 ریاستوں، تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور چھ تنظیموں کے اساتذہ شامل ہیں۔ ان میں 34 مرد، 16 خواتین، دو معذور اساتذہ اور معذور بچوں کے ساتھ کام کرنے والے ایک ٹیچر شامل ہیں، اس کے علاوہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے 16 اساتذہ اور وزارت ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے 16 اساتذہ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

About The Author

Latest News