امیتابھ بچن سائبر سیف انڈیا مہم میں شامل
On
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ معروف سنیما فنکار امیتابھ بچن بھی حکومت کی سائبر سیف انڈیا مہم کو مضبوط بنانے کے لیے اس میں شامل ہو گئے ہیں۔
مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں سائبر سیکورٹی سے متعلق مسٹر بچن کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ ملک میں ایک محفوظ سائبر اسپیس بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر I4C نے اس سمت میں کئی قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نے سائبر سے محفوظ ہندوستان کی تعمیر کے مشن کو تیز کرنے میں ان کے فعال تعاون کے لیے شری بچن کا شکریہ ادا کیا۔
شری بچن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک اور دنیا میں بڑھتا سائبر کرائم تشویشناک ہے۔ وزارت داخلہ کا انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر اس پر قابو پانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ مسٹر بچن نے کہا کہ وہ مسٹر شاہ کے کہنے پر مہم میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سب مل کر ملک کو اس مشکل سے نجات دلائیں۔ تھوڑی سی حکمت اور احتیاط ہمیں سائبر مجرموں سے بچا سکتی ہے۔
About The Author
Related Posts
Latest News
ایلو ویرا میں بہت سے طاقتور عناصر پائے جاتے ہیں
11 Jan 2025 20:03:02
ایلو ویرا کو گوارپتا اور گھرت کماری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ پودا دنیا کا سب سے...