راہل کو راحت، سپریم کورٹ نے نچلی عدالت میں چل رہی ہتک عزت کی کارروائی پر روک لگا دی۔

راہل کو راحت، سپریم کورٹ نے نچلی عدالت میں چل رہی ہتک عزت کی کارروائی پر روک لگا دی۔

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو جھارکھنڈ کی ایک نچلی عدالت میں مرکزی وزیر امیت شاہ کو مبینہ طور پر "قتل کا ملزم" کہنے کے ایک پرانے معاملے میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی کارروائی پر اگلے حکم تک روک لگا دی ہے۔
جسٹس وکرم ناتھ اور سندیپ مہتا کی بنچ نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر مسٹر گاندھی کو ان کی درخواست پر راحت دی اور جھارکھنڈ حکومت کے ساتھ ساتھ شکایت کنندہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کارکن نوین جھا کو نوٹس جاری کیا۔
حکم جاری کرتے ہوئے، بنچ نے کہا، "نوٹس جاری کریں ... ٹرائل کورٹ کے سامنے تمام کارروائیوں کو اگلے احکامات تک روک دیا جائے گا۔"

About The Author

Latest News