بھنڈارا میں آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک، 6 زخمی

بھنڈارا میں آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک، 6 زخمی

 

بھنڈارا: مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں جمعہ کو ایک آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے آٹھ مزدور ہلاک اور چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایک پریس کانفرنس میں 08 مزدوروں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ فیکٹری میں دھماکہ آج صبح 10:30 بجے کے قریب ہوا۔
بھنڈارا کے ضلع مجسٹریٹ سنجے کولٹے نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے فیکٹری کی چھت مکمل طور پر گر گئی اور امدادی کارروائیاں ابھی جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد لوہے اور پتھروں کے ٹکڑے دور دور تک بکھرے ہوئے دیکھے گئے۔
مسٹر کولٹے نے کہا کہ دھماکہ جواہر نگر علاقہ میں واقع فیکٹری کے ایل ٹی پی (طویل مدتی منصوبہ) سیکشن میں ہوا۔ دھماکے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم حکام مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ دھماکے کی جگہ پر ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ اندر پھنسے کارکنوں کی تلاش جاری ہے۔

About The Author

Latest News