بھوٹان کے وزیر اعظم ٹوبگے نے ہندوستان کا دورہ کیا

بھوٹان کے وزیر اعظم ٹوبگے نے ہندوستان کا دورہ کیا

 

نئی دہلی: بھوٹان کے وزیر اعظم داشو شیرنگ توبگے نے اسکول آف الٹیمیٹ لیڈرشپ (SOUL) کی افتتاحی لیڈرشپ کانفرنس میں شرکت کے لیے 20-21 فروری کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔
وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ دورے کے دوران بھوٹان کے وزیر اعظم مسٹر ٹوبگے نے وزیر اعظم مسٹر مودی کے ساتھ ملاقات کی۔ ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو، پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو، ​​وزیر مملکت برائے امور خارجہ پاویترا مارگریتا اور حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان ہر سطح پر اعتماد، خیر سگالی اور باہمی افہام و تفہیم پر مبنی دوستی اور تعاون کے مثالی تعلقات ہیں۔ بھوٹان کے وزیر اعظم کا دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہے جو خصوصی شراکت داری کی علامت ہے۔

About The Author

Latest News