آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

۔

دبئی: آسٹریلیا نے منگل کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آج یہاں ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ پچ مشکل لگ رہی ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رنز اسکور بورڈ پر ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ میتھیو شارٹ آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ کوپر کونلی نے شارٹ کی جگہ لی ہے اور تنویر سنگھا کی جگہ اسپینسر جانسن کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
ادھر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنفیوژن کی صورتحال میں ٹاس ہارنا اچھا ہے۔ روہت نے کہا کہ یہاں چار پانچ سطحیں ہیں جو مختلف طریقوں سے برتاؤ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

About The Author

Latest News